وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کی کال کے پیش نظر جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی صدر تا پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک چلنے والی میٹرو بس سروس 24 نومبر کو بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: پشاور، لاہور موٹروے سمیت تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم
ضلعی انتظامیہ نے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس مکمل بند رکھی جائے۔
دوسری جانب میٹرو بس سروس کے ٹریک کی مرمت کے پیش نظر 28 نومبر سے یکم دسمبر تک میٹرو بس سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 نومبر سے یکم دسمبر تک میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک بند کی جائے، تاہم فیض آباد سے پاک سیکریٹریٹ تک بس سروس چلتی رہے گی، اور 2 دسمبر سے مکمل بحال کردی جائے گی۔