نشتر اسپتال ایڈز کیس، ایم ایس سمیت ذمہ دار عملہ معطل، ڈاکٹرز متاثرہ مریضوں کو جیب سے ہرجانہ ادا کرینگے

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹروں اور متعلقہ عملے کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں دوسرے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ایس سمیت ڈاکٹر اور ہیڈنرس کو معطل کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نشتر اسپتال جاکر ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ کی خود جانچ پڑتال کی۔ جہاں انہوں نے ڈائیلسز کے دوران ایڈز پھیلنے پر ایم ایس سمیت ڈاکٹر اور ہیڈنرس معطل ،سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

پیشہ ورانہ فرائض میں مبینہ غفلت کے مرتکب بعد معطل کیے جانے والوں میں نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد کاظم، نشتر میڈیکل یونیورسٹی نیفرالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام عباس، نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال کی  ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پونم خالد، نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ نشتر ہسپتال کے سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر محمد قدیر، ڈاکٹر ملیحہ جوہر، نیفرالوجی وارڈ کے ایم او ڈاکٹر محمد عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید پروین شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نشتر ہسپتال جاکر ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ کی خود جانچ پڑتال کی، جہاں انہوں نے نشتر ہسپتال کے وائس چانسلر، پرنسپل، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ پروفیسر، ہیڈ ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر  کا موقف سنا۔

ایڈز پھیلنے کے اس واقعہ سے متعلق ہونے والی انکوائری رپورٹ کے مطابق ایڈز، ہیپاٹائٹس کے ہر 3 ماہ بعد  لازمی ٹیسٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پروٹوکول کے برعکس پرائیویٹ لیبارٹریز سے ایڈز ٹیسٹ کرائے گئے، ایڈز ثابت ہونے کے باوجود وارڈ کے ڈاکٹر اور اسٹاف نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی۔

انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈسپوزیبل ڈائیلسز کٹ اور ڈائی لائیزر کو مختلف مریضوں کے لیے بار بار استعمال کیے گئے، جبکہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سینیئر ڈاکٹر کے کئی کئی ہفتے وارڈ کا وزٹ ہی نہیں کیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری صحت کو پیدا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی ہدایت اور ڈاکٹروں کوایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایڈز پھیلنے کے واقعہ میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ سارے وسائل ہیلتھ کے وقف کر دئے لیکن رزلٹ مثبت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاج کے لیے آنے والےلوگ سرکاری ہسپتال سے ایڈز لیکر جائیں، قطعاً برداشت نہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ استعما ل شدہ سرنجیں ایڈز  پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ملتان میں پیٹ اسکین فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امراض دل اور دیگر وارڈ کا معائنہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟