کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر مزید اڑان نہ بھر سکا بلکہ قدرے نیچے آیا جبکہ دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ بھی مستحکم نظر آئی۔
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 81 پیسے سستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر سستا ہونے کے بعد 286 روپے
62 پیسے پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 سے ایک روپیہ کمی کے بعد 294 روپے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی دیکھی گئی۔ دن بھر کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 321 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔