کراچی ایئر پورٹ خودکش دھماکا، ملزمان 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے ملزمان کو مزید 10 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب خودکش بم دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار ملزم جاوید اور گل نسا کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی۔

یاد رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کی رات غیر ملکیوں کے قافلے سے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا کر دھماکے سے اڑا دی تھی۔ واقعے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘

آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی