کویت نےمصنوعی ذہانت( آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سے ورچوئل نیوز پریزینٹر بنائی ہے جس کا نام ’فیدھا‘ ہے۔
اس ورچوئل نیوز پریزنٹر نے کویت نیوز کے ٹوئٹراکاؤنٹ سے اپنا تعارف کروایا۔
کویت نیوز کے ٹوئٹر سے شئیر کی گئی ورچوئل نیوز پریزینٹر ایک خاتون ہے جس نے سیاہ کوٹ اور سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔
فیدھا ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عربی میں کیا کہتی ہے؟
اس ویڈیو میں ورچوئل نیوز پریزینٹر اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتی ہے کہ میں فیدھا ہوں۔ کویت نیوز میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ کام کرنے والی پہلی پریزینٹر ہوں۔ پھر وہ پوچھتی ہے کہ آپ کس قسم کی خبروں کو ترجیح دیتے ہیں؟
أول مذيعة في #الكويت تعمل بالذكاء الاصطناعي
• #فضة.. مذيعة #كويت_نيوز الافتراضية
• ما هي نوعية الأخبار التي تفضلونها بتقديم #فضة زميلتنا الجديدة؟ .. شاركونا آراءكم pic.twitter.com/VlVjasSdpb
— كويت نيوز (@KuwaitNews) April 8, 2023
فیدھا کویت میں رکھا جانے والا ایک پرانا نام ہے جس کا مطلب ہے چاندی،دھات۔
کویت نیوز کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف عبداللہ بوفتین کا کہنا ہے کہ روبوٹ ہمیشہ چاندی اور دھات کے رنگوں ہی میں تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے انہی 2رنگوں کو ملایا ہے۔
عبداللہ بوفتین نے بتایا کہ پریزینٹرکے سنہرے بال اور ہلکے براؤن رنگ کی آنکھیں ملک کی متنوع آبادی اور تارکین وطن کی عکاسی کرتی ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ مستقبل میں ورچوئل خاتون نیوز پریزینٹر کویت نیوز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیوز بلیٹن پیش کر سکتی ہے۔ اس اکاؤنٹ کے 12لاکھ فالورز ہیں۔