خیبرپختونخوا میں آگ لگی ہے اور وزیراعلیٰ ستو پی کر سویا ہوا ہے، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ کو سیاست کی پڑی ہے۔ علی امین گنڈا پور کو صوبے کی کوئی فکر نہیں۔ سوال یہ ہے کہ گنڈا پور نے امن وامان سے متعلق کیا کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ستو پی کر سویا ہوا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو صوبے کے امن کی نہیں صرف احتجاج کی فکر ہے۔ کرم میں آگ لگی ہوئی ہے، بتایا جائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کدھر ہے؟ کچھ وزیراعلیٰ اپنے اپنے صوبوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، لیکن خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ آپ  کو کہیں نظر نہیں آئے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پورا ملک بند کرکے ہمارا احتجاج خود ہی کامیاب بنا دیا، علی امین گنڈاپور

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارا چنار میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا، صوبے میں دہشتگردی کی لہر نے سر اٹھایا ہوا ہے مگر علی امین گنڈا پور کو کوئی پرواہ نہیں۔ علی امین گنڈا پور صرف اسلام آباد پر حملے کا پلان بنا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے۔ خیبر پختونخوا میں کوئی عوامی منصوبہ نظر نہیں آتا، اس وقت بانی پی ٹی آئی لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور فوج تب جائیگی جب صوبائی حکومت مدد مانگے گی۔ علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کو بٹھا کر فساد کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کا جلد بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ کیا اسلام آباد کو ان بلوائیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیں۔ صوبے کا پیسہ وفاق کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:24 نومبر کو وہی ہوگا جو دہشتگردوں کیخلاف کیا جاتا ہے، عظمیٰ بخاری

عظمی ٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں کل سزائیں سنائی گئیں، یہ پہلا ہو جاتا تو ایسے واقعات نہ ہوتے۔ یہ شریعت لانے والے کون ہوتے ہیں؟ قطعی طور پر اسلام آباد کا امن وامان خراب کرنے کی ان کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ ان فسادیوں کے ساتھ ہمیں نمٹنا آتا ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بشریٰ بی بی بھی باہر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو لوگوں پر آرٹیکل 6 لگا رہے تھے۔ برادر محسن ملک سعودی عرب پر الزام لگایا۔ ہیرے تو آنے دیں ملٹری سیکریٹری کو کہا باہر سے سیٹ آئے تو ریکارڈ نہ کریں۔ کپتان نے بی بی کے ساتھ دورہ سعودی عرب میں سابق و موجودہ شوہر کے ساتھ بیٹی کی شادی بھی کی۔

مزید پڑھیں: غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے، عظمیٰ بخاری کی بشریٰ بی بی پر تنقید

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بنٹی و ببلی کی جوڑی ہیروں کا کاروبار کرتی رہی الزام لگاتے شرم نہیں آئی۔ ججوں اور وکیلوں کو بھی بی بی نے پیغام دیا باہر نکلیں اور استعفے دیدیں یا کاغذی کارروائی مکمل کرلیں۔ بی بی کہتی ہے بہتر سال کے ہو گئے بانی پی ٹی آئی  کا دل چاہتا ہے انجوائے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کر لیں ملک کے عظیم رہنما ملک کا بیڑا غرق کرنےکے لیے باہر آنا چاہتے ہیں۔ لیڈر سے وفاداری کا امتحان پہلے بی بی آپ دیں۔ آپ نکلیں ابراہیم  اور قاسم و سلمان کو باہر بلائیں گنڈا پور اپنے بچے سامنے لائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp