کے الیکٹرک کا پاکستان ریلوے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع، وجہ کیا بنی؟

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کے الیکٹرک نے پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیمانڈ نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

کے الیکٹرک کے وکیل بیرسٹر ایان میمن نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان ریلوے بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی مد میں مسلسل رقم کا تقاضا کررہا ہے اور اب تک 4 مرتبہ ڈیمانڈ نوٹس بھیج چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این اے کا کے الیکٹرک کی خاتون کے لباس پر اعتراض کیوں؟

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ قانون کے تحت پاکستان ریلوے کو پیسے مانگنے کا اختیار نہیں ہے، یہ انسٹالیشن کے الیکٹرک کی نجکاری سے پہلے کی گئیں، پاکستان ریلویز صرف بجلی کے بلز کی ادائیگی سے بچنے کے لیے یہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

وکیل کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ریلوے کی جانب سے کبھی 50 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے اور کبھی 5 ارب روپے کی، پاکستان ریلویز کہتا ہے کہ اگر کے الیکٹرک نے رقم ادا نہیں کی تو اس کی انسٹالیشن ہٹادی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کا میٹر بند تو بل 3 ہزار سے زائد کیسے آیا؟ صارفین کے الیکٹرک پر برس پڑے

عدالت نے پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے 4 ڈیمانڈ نوٹس پر حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے پاکستان ریلوے کی جانب سے کے الیکٹرک کو جاری کیے ڈیمانڈ نوٹس معطل کردیے اور  پاکستان ریلویز، ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے فریقین سے 12 دسمبر تک جواب طلب کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان