جڑواں شہروں میں موبائل سروس بحال، ڈیٹا سروس بند کر دی گئی

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں متاثر ہونے والی موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے، جب کہ موبائل فون پر ڈیٹا سروس بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ کہاں بند ہوگا کہاں نہیں؟ وزارت داخلہ کا اہم بیان

آج (24نومبر) کو پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کی کال کے سبب اسلام آباد اور راولپنڈی میں متاثر ہونے والی موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے، جب کہ موبائل فون پر ڈیٹا سروس بند کر دی گئی ہے۔جب کہ انشہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر متاثر ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ بھی ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہونے کے باوجود موبائل فون سروس پر ڈیٹا سروس بندش کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں راجن پور شہر اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، جبکہ بنوں شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

لاہور شہر کے بھی کئی مقامات پر موبائل سروس جزوی معطل جبکہ  کچھ علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہے۔ جس کی وجہ سے واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موبائل فون سروس مکمل طور پر بحال ہے لیکن بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے۔

سندھ میں کراچی شہر بعض علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انترنیٹ اور موبائل سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو آزادانہ پیغام رسانی میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: میچز، گروپس اور شیڈول جاری

ہندو جھنڈا بابری مسجد کے ملبے پر، تشدد، سیاست اور تاریخ کا مسخ شدہ بیانیہ

شہرت کی وجہ سے موسیقاروں کی زندگی میں کمی آتی ہے، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

2 بچوں کو قتل کرکے سوٹ کیس میں چھپانے پر ’ماں‘ کو عمر قید کی سزا

نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، 22 سالہ خاتون ہلاک

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا