پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کی ممکنہ گیس شیلنگ کا توڑ کر لیا، قافلے کے ہمراہ خصوصی پنکھے بھی ورانہ
یہ بھی پڑھیں:قافلوں کی ویڈیوز خصوصی لنک کے ذریعے بشریٰ بی بی سے شیئر کی جائیں گی
آج (24نومبر) کو عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے والے قافلے کو اسلام آباد پولیس کی ممکنہ گیس شیلنگ سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں پشاور سے روانہ ہونے والے قافلے کے ہمراہ خصوصی پنکھے بھی ہیں۔
اگر پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور اس موقع پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کی گئی تو اسی کے ساتھ ہی اسٹیج کے آس پاس موجود خصوصی پنکھے چلائے جائیں گے۔
یہ خصوصی پنکھے خصوصی پنکھے موٹر وے ٹول پلازا پہنچا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:24نومبر احتجاج: اسلام آباد کے ڈی چوک تک پہنچنے کے لیے پی ٹی آئی کا پلان کیا ہے؟
واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔