گورنر پنجاب نے بطور چانسلر جامعات میں اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں اور نامزدگیاں کر دیں

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں اور نامزدگیاں کردی ہیں۔

گورنر پنجاب اور چانسلر محمد بلیغ الرحمان نے پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس کو ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں عرصہ 3 سال کے لیے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

پروفیسر ڈاکٹر عزیرہ رفیق ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سائنسز کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کا پرو وائس چانسلر نامزد کر دیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سنڈیکیٹ کا 3 سال کے لیے ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

بلیغ الرحمان نے ڈاکٹر لقمان ریاض اسسٹنٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سائنسز کو یونیورسٹی آف نارووال کے کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج تفویض کر دیا۔

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے رجسٹرار کا اضافی چارج مختار حسین پروفیسر آف باٹنی کو سونپ دیا گیا۔

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج اردو کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ابرار کو مستقل کنٹرولر کی تعیناتی تک سونپ دیا گیا۔

ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی ڈیپارٹمنٹ آف پرشین کو بطور ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اوریئینٹل لرننگ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نامزد کردیا گیا۔

اوکاڑہ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج ڈاکٹر محمد طاہر خان فاروقی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف ایجوکیشن کو سونپ دیا گیا۔

گورنر پنجاب نے بطور چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو 3 ماہ کے اندر مستقل کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کی بھرتی کا عمل مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

گورنر پنجاب نے تھل یونیورسٹی بھکر میں رجسٹرار کا اضافی چارج ڈاکٹر شاہد کلیم خان اسسٹنٹ پروفیسر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کو سونپ دیا ۔

ٹریثرار کا اضافی چارج فہیم احمد خالد اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنسز اینڈ آئی ٹی کو سونپ دیا گیا جبکہ کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج پروفیسر ڈاکٹر محمد کبیر اسسٹنٹ پروفیسر آف باٹنی کو تفویض کر دیا گیا۔

گورنر پنجاب، چانسلر نے تھل یونیورسٹی بھکر کے انتظامی محکمے کو احکامات بھی جاری کیے کہ یونیورسٹی کے سروس سٹیچوز کو 30 دن کے اندر حتمی شکل دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp