پی ٹی آئی کی لاسٹ کال، لاسٹ فال میں تبدیل ہوچکی ہے، مریم اورنگزیب

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاسٹ کال لاسٹ فال میں تبدیل ہوچکی ہے۔ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ نکل گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے، کہا تھا کہ گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں۔ پی ٹی آئی  نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، ملک کو یومیہ کتنا نقصان ہورہا ہے؟ اعداد و شمار جاری

’آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا‘۔

مریم اورنگزیب نے کہا ’الجہاد‘ فساد اور فتنہ کی نذر ہوگیا، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں۔ جلد علی امین گنڈاپور کے غائب ہونے کی خبر آئے گی۔ فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے پر تھا، اب فساد پھیلانے پر آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ آخری کال تحریک انصاف کا خاتمہ ثابت ہوگی، امیر مقام

انکا مزید کہنا تھا کہ آج کے بعد انقلاب کا تماشہ بند ہوگا لیکن یہ بڑے بےشرم ہیں اِن کا کوئی پتا نہیں ہے دوبارہ بھی نکل آئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و ایمان سے شکست دی، صدر زرداری

بھارت: دہلی کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک جام کا چوتھا روز، خوردنی اشیا برباد، مسافر بے حال

’100 کروڑ دیں تو بھی کام نہیں کروں گا‘، سنجے لیلا بھنسالی کے خلاف بالی ووڈ میں نفرت کیوں بڑھ رہی ہے؟

امریکی یہودیوں کی اکثریت غزہ جنگ کی خلاف ہوگئی، اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیدیا

کنگ عبداللہ یونیورسٹی میں ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ اکیڈمک سمٹ 2025‘ کا انعقاد

ویڈیو

اب پانی کی قلت مسئلہ نہیں رہا، وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت میں انقلاب

تقریباً صدی قبل شکارپور کو اسپتال دینے والے اودھو داس تارا چند کی لازوال خدمات

سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کر رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

بیت اللہ سے

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب