تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، بندوق کی نوک پر کسی سے بھی مذاکرات نہیں کیے جاسکتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف آنے والے قافلے سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور پہلے بھی آئے اور اب بھی ان کو  آنے دیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز میں چھپے پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان دھر لیے گئے

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اب کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا میں حالات خراب ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو انصاف نہ دینے والوں سے کس طرح مذاکرات ہوسکتے ہیں، امن وامان  کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 7دن کے لیے سیز فائر ہوگیا ہے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور جیسے لوگوں کی کوئی ساکھ نہیں، ان کے اسلام آباد آنے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوسکتا ہے کل مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوجائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp