جب بھی دوبارہ اقتدار ملا ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے: عمران خان

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے اب ہمیں جب بھی اقتدار ملا ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے۔

زمان پارک کے باہر افطاری کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بزدل آدمی نواز شریف بن سکتا ہے لیڈر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے ہمیں خوف کے بت کو توڑنا ہوگا کیوں کہ میں نے لا الہ الاللہ سے آزادی حاصل کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ انسان کی آزادی اور غیرت کا دعویٰ ہے کہ اے اللہ میں تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

عمران خان نے کہا کہ میری نظر میں پیسے لے کر اپنے ضمیر کا سودا کرنا شرک ہے۔ انسان کی عزت اور غیرت اس وقت چلی جاتی ہے جب وہ رشوت دیتا یا لیتا ہے۔

میں نے مزدور کو زیادہ پیسے دینا چاہے تو اس نے واپس کردیے

چیئرمین تحریک انصاف نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے گھر میں مزدوری کرنے والے نوجوان کو زیادہ پیسے دینے کی کوشش کی تو اس نے واپس کر دئیے جس کی وجہ سے اس مزدور کی عزت میری نظر میں بڑھ گئی۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی انسان اس وقت تک مسلمان نہیں ہو سکتا جب تک وہ اللہ کے نبی سے پیار نہ کرے، ہماری ہدایت کے لیے اللہ نے قرآن مجید جیسی کتاب نازل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عظیم انسان بننے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا کیوں کہ ان جیسی ہستی دوبارہ کبھی نہیں آ سکے گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اعلان نبوت سے پہلے ہی لوگ صادق اور امین کے نام سے جانتے تھے۔ دنیا میں عزت کمانی ہے تو سچائی اور انصاف کرنے والی خصوصیت ہمارے اندر ہونی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گاؤں یا کسی محلے میں چلے جائیں تو وہاں پر لوگ اس آدمی کے بارے میں جانتے ہوں گے جو صادق اور امین ہو گا اور لوگ عدالت میں جانے کے بجائے ایسے شخص کے پاس چلے جائیں گے اور اپنا فیصلہ کرا لیں گے۔

عزت کا تعلق پیسے سے نہیں ہوتا

انہوں نے کہا کہ عزت کا تعلق پیسے سے نہیں بلکہ سچائی اور انصاف سے ہوتا ہے اس لیے ہمیں صادق اور امین ہونا چاہیے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مشکل راستوں سے گھبرانا نہیں چاہیے کیوں کہ نظریاتی کارکنوں کی بدولت ہی حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد انسان اچھے کام کرتا ہے بلکہ دیکھ لیں کہ پرندوں میں شاہین آزاد ہوتا ہے تو وہ اونچی پرواز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اپنی نوکری بچانے کے لیے ظلم کرتی ہے تو اس کی کوئی معافی نہیں کیوں کہ اللہ نے انسان کو اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو وہ ترقی کرتا ہے۔ مغرب کے ممالک انصا ف کی وجہ سے ہی اوپر گئے ہیں کیوں کہ انصاف ہوتا ہے تو خوشحالی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کفار کا معاشرہ انصاف کرے گا تو وہاں خوشحالی آئے گی اور مسلم معاشرہ ظلم کرے گا تو تباہی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

عمران خان اور شیخ رشید کا ٹیلی فونک رابطہ

دریں اثناء چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات ہی جمہوریت کو قائم رکھنے کا بہترین حل ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہے۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینیئر رہنماء اسد عمر اور فواد چوہدری نے بھی ملاقات کی ہے اور اس دوران ملک کی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی