آسٹریلیا کے خلاف سینچری مکمل کرکے ویرات کوہلی نے کتنے نئے ریکارڈ بنالیے؟

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلیا میں کھیلی جانیوالی بارڈر-گواسکر ٹرافی 2024-25 کے پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پہلی اننگز میں جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں آؤٹ ہونیوالے 36 سالہ ویرات کوہلی کچھ خاص نہ کرپائے لیکن دوسری اننگز میں دائیں ہاتھ کے مایہ ناز بلے باز اپنے جوبن پر آئے اور ثابت کردکھایا کہ وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کیوں شمار کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا نیا سنگ میل، ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا

143 گیندوں پر اپنی 30ویں ٹیسٹ سینچری مکمل کرنے کے بعد ویرات کوہلی خوشی سے نہال ہوگئے اور کریز سے اپنی اداکار اہلیہ انوشکا شرما کو بھی فلائنگ کسز کیے، جو آپٹس اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں بیٹھی تالیاں بجا رہی تھی، کوہلی 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔

ویرات کوہلی کی اننگز کی بدولت ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 487 رنز بنالیے ہیں، انہوں نے مہمان ٹیم بھارت کی جانب سے آسٹریلیا کو 534 رنز جیسے بڑے ہدف کے تعاقب پر روانہ کرنے میں بھی مدد کی۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کو مزید 522 رنز درکار تھے جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹیکس ادائیگی میں بھی ویرات کوہلی کا نیا ریکارڈ، کس کھلاڑی نے کتنا ٹیکس دیا؟

ویرات کوہلی کی 30ویں سینچری سے جڑے کچھ ریکارڈ اور اعدادوشمار یہ ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ویرات کوہلی آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ یعنی 7 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، آسٹریلیا میں کسی غیر ملکی بلے باز کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سینچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ جیک ہوبز کے پاس ہے، جو مجموعی طور پر 9 سینچریاں بناچکے ہیں۔

پرتھ میں بنائی گئی اپنی 30ویں سینچری کے ساتھ ویرات کوہلی آسٹریلیا میں مہمان بلے بازوں کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی 10 سینچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، وہ اب 9 سینچریاں بنانیوالے جیک ہوبز سے آگے مگر ڈان بریڈمین سے پیچھے ہیں، جو انگلینڈ میں 11 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی سالگرہ، انوشکا شرما نے مداحوں کو اپنے بیٹے اکائے کی پہلی جھلک دکھا دی

ویرات کوہلی نے پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے اس ٹیسٹ میں اپنی دوسری سینچری اسکور کی ہے، بنانے کا ریکارڈ بنایا، مجموعی طور پر یہ ریکارڈ مارنس لیبوشین کے پاس ہے، جو آپٹس اسٹیڈیم میں 3 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

ویرات کوہلی ٹیسٹ میں 30 یا اس سے زیادہ سینچریاں بنانے والے چوتھے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر 51، راہول ڈریوڈ 36 اور سنیل گواسکر 34 سینچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp