اسلام آباد میں سی آئی اے کی عمارت کو سب جیل قرار دے دیا گیا

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد انتظامیہ نے آئی نائن سیکٹر میں کرائم انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی عمارت کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے، بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو

چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی عمارت کو جیل ایکٹ 1894 کی دفعہ 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ اس کی منظوری وزارت قانون و پارلیمانی امور نے دی ہے۔

سی آئی اے کی عمارت کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا اور اسلام آباد پولیس حکام کی جانب سے چیف کمشنر کو کی گئی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکسلا: عمران خان، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف مقدمہ درج

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو سیکٹر آئی نائن مرکز میں واقع سی آئی اے سینٹر میں رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟