بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے، بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ان کی احتجاج کی کال فائنل ہے، کال آف والی بات ہی نہیں ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر سیف کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی احتجاج کی کال بالکل فائنل ہے۔

مزید پڑھیں: ٹیکسلا: عمران خان، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف مقدمہ درج

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بات چیت کے حوالے سے انشااللہ جلد بتائیں گے، ابھی نہیں بتا سکتے کہ کیا بات ہوئی ہے۔ تاہم، بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق احتجاج جاری رہے گا۔

صحافی نے مذاکرات کے حوالے سے سوال کیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا ہاں جی مذاکرات جاری ہیں، کسی پیشرفت کی صورت میں آپ کو بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آخری کال مس ہوگئی ہے، عظمیٰ بخاری

خیال رہے دونوں رہنماؤں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف علی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور