پی ٹی آئی قافلے میں شامل ہو رہا ہوں، پولیس جوان اپنی پیٹھ کا خیال رکھیں، شیر افضل مروت

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے قافلے میں اسلام آباد پہنچنے پر شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ پولیس کے جوان اپنی پیٹھ کا خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ 26 نمبر چونگی پر: عمران خان حکومت کی تجویز پر رضامند ہوگئے، محسن نقوی کا دعویٰ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پرجاری اپنی پوسٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے وہ کردکھایا جو اس فسطائیت کے دور میں شاید کوئی بھی نہ کر پاتا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اس وقت لاکھوں کی تعداد میں عوام کو لے کر اسلام آباد داخل ہو چکے ہیں اور اس وقت جی نائن کراس کر چکے ہیں۔  پارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا کہ جب قافلے اسلام اباد پہنچیں گے، تو ہم نے ان کو جوائن کرنا ہے، لہٰذا اس فیصلے کے تحت، میں پہلی دفعہ اس جلوس میں شامل ہورہا ہوں۔

مزید پڑھیں:4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

شیر افضل مروت نے لکھا کہ ’میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارا جلوس احتجاج ہرحالت میں پرامن ہے، اسلام آباد اورراولپنڈی کے لوگ اب ہمیں جوائن کریں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ رینجرزاور پولیس کے جوانوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اپنی پشت کا خیال رکھیے۔ یہ جو رینجرز کے جوانوں پر گاڑی چڑھائی گئی ہے، عینی شاہدین نے ویڈیو بنائی ہے کہ یہ ان کی اپنی کارستانی ہے اور جن کو گولیاں لگ رہی ہیں وہ اپنی پیٹ کا خیال رکھیں۔

شیر افضل مروت نے مزید لکھا کہ ہم لاچار اورمجبور پولیس اور رینجر پر گولیاں چلانے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ان کی پشت پناہی کرنے والے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp