وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ لوگوں کو پیسے دے کر احتجاج کے لیےلایا گیا، کرائے پرلوگوں کو لاکر کیا ثابت کر رہے ہیں۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر اسلام آباد آئی ہیں، خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو احتجاج میں کیوں نہیں لارہے۔ پی ٹی آئی والے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، افغان شہریوں کوپیسے دے کراحتجاج کے لیے بلایا گیا۔
مزید پڑھیں: ریڈ زون کا تحفظ اولین ترجیح، مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اختیارات پولیس کو سونپ دیے، محسن نقوی
وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے دوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے، ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، لیکن ان کے عمل کا ردعمل آئے گا۔ یہ کرائے کے لائے ہوئے لوگوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بیلاروس کے صدر نے پاکستان کے حق میں تقریر کی۔ ہم تو پاکستان پر جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں، بہت آسان ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔ یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، آپ کا ملک دشمن نظریہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان
عطا تارڑ نے کہا کہ بشریٰ بی بی ڈی چوک خود پہنچی ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ کوئی سانحہ رونما ہوجائے، تاکہ ہم پوائنٹ اسکورنگ کرسکیں۔