عوام کو احتجاج پر اکسانے کا کیس، عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پراسیکیوشن نے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں عوام کو احتجاج پر اکسانے کا کیس، عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پراسیکیوشن نے کہاکہ عمران خان کے خلاف 28 ستمبر کے مقدمے میں تفتیش کے دوران پیشرفت ہوئی ہے، اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔

اس موقع پر وکلا صفائی نے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 2 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 21 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیے گئے مقدمے میں عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28 ستمبر کو عوام کو احتجاج پر اکسایا، جنہوں نے سرکاری املاک پر حملے کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp