بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 15 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑے مارجن سےکامیابی حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

بھارتی ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے دی، یہ رنز کے اعتبار سے ون ڈے میں کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔

بھارت نے سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 166 اور شبمن گل نے 116 رنز کی اننگز کھیلی۔

391 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم صرف73 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل 2008 میں نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو 290 رنز سے شکست دے کر ون ڈے میں سب سے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان