رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے سے متعلق اہم انکشافات منظر عام آگئے

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کو شہید کرنے کے حوالے سے چشم کشا انکشافات منظر عام پر آگئے۔

گزشتہ رات افسوسناک واقعے میں احتجاجی مظاہرین نے رینجرز اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی سے کچل ڈالا تھا، اس حوالے سے ڈیوٹی پر مامور رینجرز کے جوانوں کے اہم بیانات سامنے آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین کو پیچھے دھکیل کر ڈی چوک کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا

اسلام آباد کے علاقے جی 10 میں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکار نے بتایا کہ رات کو 2 سے 3 بجے کے وقت دھرنے والی سائیڈ سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی جو رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو مار کر آگے نکل گئی۔

اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں ہمارے 3 جوان شہید اور 3 زخمی جبکہ اسلام آباد پولیس کے بھی 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈیوٹی پر مامور رینجرز کے ایک اور اہلکار نے بتایا کہ ہم جی 10 اسلام آباد میں پولیس کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، کہ اسی دوران دھرنے والے مقام سے ایک تیز رفتار گاڑی آئی، جس نے ہمارےساتھیوں کو کچل ڈالا، ان کے مطابق گاڑی کی لائٹیں بھی بند تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا میں اس سلسلے میں گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے حقائق کو چھپانے کی مذموم کوشش کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور رینجرز اہلکاروں کے بیانات آنے کے بعد جھوٹ اور فیک نیوز پھیلانے والے عناصر بے نقاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی فوٹیج سامنے آگئی، شرپسندوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکرقرار واقعی سزا دی جا ئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp