پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران گاڑی تلے کچلے جانے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے سے متعلق اہم انکشافات منظر عام آگئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام اور سپاہی شاہ نواز شہید کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطااللہ تاڑ سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی مفادات کے حصو کے لیے پاکستان کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے شہادت قبول کی۔
یہ بھی پڑھیں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی فوٹیج سامنے آگئی، شرپسندوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا کی میتیں ان کے آبائی علاقوں تک پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔