علی امین گنڈاپور کی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش، مظاہرین نے پھر روک دیا

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو کارکنوں نے ضروری کام کے لیے جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں آخری بال تک لڑیں، مطالبات پورے ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین اس وقت پولی کلینک چوک میں موجود ہیں، جہاں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں جاری ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کنٹینر بھی پولی کلینک چوک میں موجود ہے، جہاں سے وہ کسی ضروری کام کے لیے جانا چاہتے تھے اور گاڑی بھی آگئی تھی، تاہم کارکنوں نے انہیں جانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی قافلہ ڈی چوک پہنچنے کے بعد اسلام آباد کے کونسے راستے کھل گئے؟

اس سے قبل خیبرپختونخوا سے قافلہ اسلام آباد کی طرف آتے ہوئے راستے میں بھی علی امین گنڈاپور نے مارچ سے نکل کر کہیں جانے کی کوشش کی تو کارکنوں نے ان کو روک لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp