ملک میں احتجاج کے باعث پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز ملتوی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں سری لنکا کو شکست، افغانستان نے ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ کا تاج سر پر سجا لیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشاورت سے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا تھا، جو میزبان ٹیم نے جیتا، دوسرا میچ بدھ کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 نومبر کو شیڈول تھا۔
وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے باعث پیدا شدہ صورت حال کی وجہ سے سری لنکا کی اے ٹیم نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان گفتگو ہوئی اور سیریز ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی قافلہ ڈی چوک پہنچنے کے بعد اسلام آباد کے کونسے راستے کھل گئے؟
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی کارکنان عمران خان کی رہائی کا مطالبہ لے کر اسلام آباد میں پہنچ گئے ہیں اور اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔