وفاقی حکومت کی جانب سے ڈی چوک اور اسے ملحقہ شاہراہوں اور علاقوں کو مظاہرین سے خالی کروانے کے لیے کیے جانے والے گرینڈ آپریشن کے دوران پولیس نے اسلام آباد میں 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ بہن مریم وٹو نے اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا
پولیس ترجمان کے مطابق 26 نمبر چونگی سے ملحقہ علاقےمیں گرینڈآپریشن کےدوران 400 سے زائد شرپسند گرفتار کر لیے، جبکہ پنجاب بھرمیں800 کےقریب شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان گرفتار، اسلحہ اور وائرلیس برآمد
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان پولیس پر حملوں، توڑپھوڑ اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں۔ملزمان سےبڑی تعداد میں اسلحہ، وائرلیس بر آمد کیے گئے جبکہ ملزمان سے غلیلیں اوربال بیرنگ بھی برآمد ہوئے۔