گولی کا جواب گولی سے دینے کے لیے تیار، عمران خان حکم کریں، علی امین گنڈاپور کی ویڈیو منظر عام پر

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا جسے ان کی جماعت کی جانب سے ’فائنل کال‘ بھی کہا جا رہا تھا لیکن مظاہرین کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین کارکنان کو بےیارومددگار چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کے فرار ہونے کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے علی امین اور بشریٰ بی بی مانسہرہ پہنچ گئے، اہم پریس کانفرنس متوقع

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علی امین گنڈاپور نے پشتو میں کہا کہ عمران خان پیغام بھیجیں کہ کیا ہم گولیوں کا جواب گولیوں سے دیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق اگر عمران خان نے کہا کہ گولی کا جواب گولی سے دیں تو ہم تیار ہیں بانی پی ٹی آئی کے لیے جان بھی حاضر ہے۔

واجح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے ہیں۔ بانی چیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ مانسہرہ میں علی امین خان گنڈا پور بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان آج سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ انصاف سکریٹریٹ مانسہرہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور میں ڈی چوک جانا نہیں چاہتے تھے، شیر افضل

واضح رہے کہ قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے خدشہ ظاہر کیاتھا کہ ان کی بہن کو اسلام آباد سے زبردستی اغوا کرلیا گیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مریم ریاض وٹو نے کہا تھاکہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بعض کے مطابق وہ خیبرپختونخوا پہنچ گئی ہیں، لیکن لگتا ہے انہیں زبردستی اغوا کر کے ہٹایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp