وزیرداخلہ کا پمز اسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی جی رینجرز پنجاب کے ہمراہ اسلام آباد میں واقع پمزاسپتال میں زیر علاج رینجرز، ایف سی اور پولیس افسروں اور جوانوں کی عیادت کی۔

بدھ کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے رینجرز، ایف سی اور پولیس جوانوں کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: اسپتال میں لائے گئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد سامنے آ گئی

وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز پنجاب فرداً فرداً زخمی افسران اور جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت  کی، دونوں نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بہترین علاج معالجے کے لیے ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کے ہیرو ہیں آپ نے شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انہیں زخمی اہلکاروں کی بہادری پر مان ہے، جنہوں نے شرانگیزی کے باوجود تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp