سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے 15مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پہلے روز 15 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے بعد سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں آئینی بینچز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ 3 رکنی آئینی بینچ سربراہ جسٹس کریم خان آغا، جسٹس مبین لاکھو اور جسٹس ثناء اکرم منہاس پر مشتمل ہے۔ بینچ نے سندھ حکومت کو اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست میں بڑا ریلیف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: آئینی بینچز کے ججوں کی نامزدگی، کن ججز نے مخالفت کی؟

آئینی بینچ نے سندھ حکومت کی درخواست پر پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی ٹیچرز کی بھرتیوں پر حکم امتناع ختم کرتے ہوئے صوبے بھر میں ٹیچرز کی بھرتیوں اور جوائننگ کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل مختلف درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر کے سندھ حکومت کو ٹیچرز کی بھرتیوں سے روکا ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے 2 مقدمات سماعت کے لیے ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیے

آئینی بینچ نے محکمہ پاپولیشن میں 880 ملازمین کو مستقل نہ کرنے پر سیکریٹری پاپولیشن اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے 11 دسمبر کو محکمہ پاپولیشن کے جواب پر اعتراضات طلب کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پہلا آئینی بینچ تشکیل، 14 نومبر سے سماعت

آئینی بینچ نے جناح اسپتال میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے خلاف کیس میں وفاق اور سندھ حکومت کے وکلا کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی