آرمی چیف سے بیلاروسی صدر کی ملاقات، دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں: دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، بیلاروسی صدر نواز شریف سے ملاقات کے بعد رخصت

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیلاروس کے صدر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک فوج کے  کردار کو سراہا۔

صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی، اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بیلاروس کا مشترکہ اعلامیہ جاری، دوستانہ و اقتصادی تعلقات مزید بڑھانے کا عزم

واضح رہے بیلاروس کے صدر وفد کے ہمراہ 3روزہ دورے پر پاکستان میں موجود تھے، اس دوران انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp