خیبر پختونخوا اور مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں ایک گھنٹے میں 2 مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

جمعرات کی شام پشاور، مالا کنڈ، سوات، مانسہرہ سمیت ان سے منسلک دیگرعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

جمعرات کونیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلہ کے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے مینگورہ، ضلع سوات اور ملاکنڈ ڈویژن سوات، بٹگرام، لوئر دیر، چترال، دیر بالا، ملاکنڈ، شانگلہ، چارسدہ، مانسہرہ اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:مظفر آباد اور گرد ونواح میں 7 منٹ میں 2 زلزلے

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 212 کلومیٹرتھی، زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 15 سے 20 سیکنڈ تھا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شدید تھے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

اس سے قبل بدھ کی درمیانی شب بھی مینگورہ شہر اور اس کے نواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان