کریک ڈاؤن کے دوران ہلاکتیں: پی ٹی آئی لیڈرز ٹامک ٹوئیاں نہ ماریں، فواد چوہدری

جمعرات 28 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے احجتاج کے دوران آپریشن میں مارے جانے والے افراد کی تعداد کی تحقیق کرلیں اور پھر کوئی اعدادوشمار جاری کرکے یوم سوگ کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فائنل کال! ڈی چوک پر قبضہ اور پھر اچانک اسلام آباد خالی، کب کیا ہوا؟

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے ہر رہنما نے اسلام آباد میں شہادتوں کی مختلف تعداد دی ہے۔

مزید پڑھیے: پی ٹی آئی مظاہرین پر تشدد، انفارمیشن گروپ کے سرکاری افسر نے استعفیٰ دے دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ ’یہ غیر سنجیدہ رویہ ظالم کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے لہٰذا مہربانی کریں پہلے تحقیق کریں اور شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کریں اور ٹامک ٹوئیاں نہ ماریں، اس کے بعد پورے ملک میں سوگ اور دعا کا اعلان کریں‘۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنما کریک ڈاؤن میں جان گنوانے والوں کی مختلف تعداد بتار ہے ہیں جو اب تک 8 سے لے کر 278 تک ہے۔ جہاں تک 278 ہلاکتوں کا تعلق ہے یہ بات پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی