کراچی کے علاقے قائد آباد میں شہری سے سر عام لوٹ مار کی فوٹیج سامنےآئی ہے جس میں 2 لٹیرے شہری سے رقم سے بھرا بیگ چھینتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار ملوث نکلے
ایک لٹیرے نے اسلحہ نکال کر شہری کو دھمکایا اور دوسرے نے رقم سے بھرا بیگ اس کے ہاتھ سے چھین لیا اور دونوں موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ یہ ساری کارروائی صرف 9 سیکنڈ میں ہوئی۔
پولیس کے مطابق جس شخص سے رقم چھینی گئی اس نام راشد تھا اور وہ 55 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لیے گاڑی سے اترا ہی تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا۔