ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیر پور نے گیس چور کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ملزم الله ودھایو کو گیس چوری کا جرم ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سالانہ کتنے ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے؟
ملزم خیر پور میں سوئی سدرن کی مین سروس لائین سے گیس چوری کرکے آٹے کی مل (فلور مل) چلا رہا تھا۔ ملزم پر استعمال کیے گئے لوڈ کے حساب سے 10 لاکھ روپے کا جرمانه بھی عائد کیا گیا۔ ترجمان سوئی سدرن نے کہا کہ گیس چوروں کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔