انتخابات پر حکومت سے مذاکرات ممکن ہیں، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے اسپیکر مشتاق غنی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو19 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے عدالت کو بتایا کہ وکلا ہڑتال کے باعث وہ خود عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ انہوں نے کیس کی جلد از جلد سماعت کی  استدعا کی۔

’اسبملی تحلیل ہوئے 90 دن ہونے والے ہیں۔ الیکشن کامعاملہ ہے فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں اورکیس سماعت کے لیے جلد مقرر کیا جائے۔‘

پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ آج درخواست پر پہلی سماعت تھی تاہم ہڑتال کے باعث وکیل پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ انتخابات 90 دن سے آگے نہیں جاسکتے۔

’سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی پر تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ جو لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مان رہے ان پر توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کا کیس بنتا ہے۔‘

اسپیکر مشتاق غنی کے مطابق امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بچنے کےلئے حیلے بہانوں سے تاخیر کررہی ہے۔ ہماری قیادت کو گرفتار کیا جارہا ہے اورچیئرمین عمران خان پرغداری کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

مشتاق غنی نے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، لیکن اگرانتخابات کے حوالے سے مذاکرات کی دعوت دی جاتی ہے تو شریک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل