پاکستان اور بھارت کے تعلقات ’کبھی میں کبھی تم‘ ڈرامے کے کردار کی طرح ہیں، عماد عرفانی

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والا پاکستانی ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ پاکستان سمیت سرحد کے پار بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بنا رہا، سوشل میڈیا کے تقریباً تمام ہی پلیٹ فارمز اس ڈرامے سے متعلق پوسٹ سے بھرے پڑے تھے، ایسی دلچسپی عام طور پر ہر ڈرامے کے لیے دیکھنے میں نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں: باہر نہ نکلنا لڑکیاں کھا جائیں گی، نادیہ خان نے فہد مصطفیٰ کو وارننگ کیوں دی؟

ڈرامے میں لالچی اور دھوکے باز شخص عدیل کا کردار ادا کرنے والے اداکار عماد عرفانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بھی ان کے ڈرامے کبھی میں کبھی تم‘ میں دکھائے گئے، عدیل اور مصطفیٰ کے کرداروں کی طرح ہیں۔

عماد عرفانی نے حال ہی میں ’انڈیا ٹوڈے‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہاکہ جس طرح ڈرامے کے دونوں بھائی ایک ہی گھر میں پلے بڑھے ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ایک دوسرے سے ناراض رہتے ہیں اسی طرح پاکستان اور بھارت ہیں۔

 اپنے مقبول ترین ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے بعد ملنے والی مقبولیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کی محبت کو کبھی بھی نہیں بھلا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد ایک بار وہ فضائی سفر کے لیے جیسے ہی جہاز میں داخل ہوئے تو وہاں بیٹھے تمام مسافروں نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور ایسا ان کے ساتھ زندگی میں پہلی بار ہوا تھا۔

’کبھی میں کبھی تم‘ میں عماد عرفانی نے عدیل جب کہ فہد مصطفیٰ نے مصطفیٰ کا کردار ادا کیا تھا جو کہ دونوں بھائی ہوتے ہیں لیکن دونوں کی سوچ اور ترجیحات الگ ہوتی ہیں، دونوں کی خواہشات منفرد ہوتی ہیں اور ایک دوسرے کے قریب ہونے کے باوجود ایک دوسرے سے بات تک کرنا پسند نہیں کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل