باہر نہ نکلنا لڑکیاں کھا جائیں گی، نادیہ خان نے فہد مصطفیٰ کو وارننگ کیوں دی؟

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹیلی ویژن میزبان نادیہ خان نے اداکار، میزبان و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کو عوام میں نکلنے کے لیے خبردار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈراما ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں پرفارمنس دیکھ کر نہ صرف نوجوان لڑکیاں بلکہ بڑی عمر کی خواتین بھی ان کے لیے پاگل ہوچکی ہیں۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی اور دورانِ گفتگو کہا کہ انہیں کچھ سہیلیوں نے میسیجز بھیجے کہ فہد مصطفیٰ نے کیا کردیا، یہ کیسا ہوگیا ہے۔ نادیہ خان کے مطابق انہیں اس وقت تمام خواتین کو فہد مصطفیٰ سے محبت ہو چکی ہے۔ فہد مصفطیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہر نہ نکلنا، ورنہ لڑکیاں کھا جائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

گفتگو آگے بڑھاتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ ڈرامے میں فہد مصفطیٰ کو ایک عام گھرانے کے لڑکے کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس کے پاس کوئی لینڈ کروزر گاڑی نہیں ہے اور عام گھرانوں کے بچے ایسے ہی ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز 2003ء میں ڈرامہ سیریل ’امراؤ جان ادا‘ سے کیا تھا اور 2015ء میں اداکاری سے وقفے کا اعلان کیا تھا۔

فہد مصطفیٰ 2015 میں آخری بار ڈرامہ سیریل ’دوسری بیوی‘ میں دیکھے گئے تھے۔ بعد ازاں وہ میزبانی اور فلم پروڈکشن کے شعبے میں مصروف رہے۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے 10 برسوں بعد خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اسکرین ٹی وی اسکرین پر واپسی کا فیصلہ کیا، وہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مرکرزی کردار بنا رہے ہیں، اس نئی جوڑی کی آن اسکرین کمیسٹری کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم