خسارے کی شکار پی آئی اے کے ملازمین کے لیے اچھی خبر

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔

اس معاملے کو جمعے کو کراچی میں ہونے والے ایچ آر کمیٹی کے اجلاس میں طے کیے جانے کا امکان ہے۔

منظور ہونے کی صورت میں یہ تجویز بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیج دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کو سنہ 2015 سے تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کا کیا ہو گا؟

یہ الگ بات ہے کہ خسارے میں چلنے والی ایئرلائن کی نجکاری کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں کیوں کہ حال ہی میں ایک پرائیوٹ کمپنی کی جانب سے ملنے والی 10 ارب روپے کی بولی مسترد کر دی گئی تھی۔

نجکاری کے وزیر علیم خان نے حال ہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نئے طیاروں کی خریداری پر جی ایس ٹی معاف کرنے سے انکار کے بعد ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

مزید پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری: بلیو ورلڈ سٹی کی 10ارب روپے کی بولی مسترد

ائیرلائن کی نجکاری کا عمل نومبر سنہ 2023 میں شروع ہوا اسے  830 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل