پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر غور کر رہی ہے۔
اس معاملے کو جمعے کو کراچی میں ہونے والے ایچ آر کمیٹی کے اجلاس میں طے کیے جانے کا امکان ہے۔
منظور ہونے کی صورت میں یہ تجویز بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیج دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کو سنہ 2015 سے تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کا کیا ہو گا؟
یہ الگ بات ہے کہ خسارے میں چلنے والی ایئرلائن کی نجکاری کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں کیوں کہ حال ہی میں ایک پرائیوٹ کمپنی کی جانب سے ملنے والی 10 ارب روپے کی بولی مسترد کر دی گئی تھی۔
نجکاری کے وزیر علیم خان نے حال ہی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو نئے طیاروں کی خریداری پر جی ایس ٹی معاف کرنے سے انکار کے بعد ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
مزید پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری: بلیو ورلڈ سٹی کی 10ارب روپے کی بولی مسترد
ائیرلائن کی نجکاری کا عمل نومبر سنہ 2023 میں شروع ہوا اسے 830 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔