جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں جو کچھ ہوا وہ بہت غلط تھا لیکن تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ اپنے طرز عمل پر غور کرے۔ تاہم ہم خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حق میں نہیں۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت
رحیم یار خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اس وقت قوم کو درست سمت دکھانا ہوگی، میں جلسے اور احتجاج کو اپنے سمیت دوسروں کے لیے بھی حق سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی جماعت کا کارکن قیادت کے کہنے پر ہی چلتا ے، تحریک انصاف کو اپنے طرز عمل کرنا غور کرنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں احتجاج کیا لیکن تب ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا، صحافیوں کو بھی وقت کی نزاکت کو سمجھنا چاہیے، ہم نے تو ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہیں لیکن دونوں صوبوں کی حکومتوں کی جانب سے امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات نہیں کیے جارہے۔
یہ بھی پڑھیں کسی صوبے کو احتجاج کے لیے مجبور نہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، مدارس کے حوالے سے معاملات طے ہونے کے باوجود عمل نہیں کیا جارہا جو سوالیہ نشان ہے۔