مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر جماعت کو جلسہ اور مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے کسی ڈیل کا علم نہیں، ان کی رہائی فی الحال ممکن نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ایک صوبے سے آنیوالے قافلوں کو پیچھے ہٹتے ہوئے راستہ دیا گیا کہ کہ گولی نہیں چلانا چاہتے، لیکن وہی لوگ جب ڈی چوک پہنچ گئے توپھر گولی کیوں چلائی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کو جلسہ اور مظاہرہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ ’مجھے بھی اور میرے مخالف کو بھی یہ حق حاصل ہے۔۔۔ہم اسلام آباد میں حکمرانوں کے پرتشدد رویے کی مذمت کرتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو احتجاج کی کال مناسب نہیں، مولانا فضل الرحمان بھی بول پڑے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہ انہیں کسی جماعت یا پارٹی سربراہ کے فیصلے سے غرض نہیں کہ انہوں نے غلط یا صحیح فیصلہ کیا، ان کے مطابق ہر شخص اور جماعت اپنے فیصلوں کے خود ذمہ دار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp