لاہور میں ایک موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے اور سگنل و مختلف خلاف ورزیوں پر اتنا جرمانہ بھرا پڑا ہے جو اس کی موٹر بائیک کی قیمت کے برابر ہے۔
یہ جرمانے ایک ہی دن میں نہیں بلکہ مختلف مواقع پر ہوئے جن کا سبب مذکورہ موٹرسائیکل سوار کی جانب سے کی گئی متعدد خلاف ورزیاں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف
موٹرسائیکل سوار کو 24 مرتبہ ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے ہوئے۔ علاوہ ازیں اس نے اب تک 9 مرتبہ لین، اسٹاپ سائنز اور سگنل کی خلاف ورزیاں بھی کی ہیں جس پر اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح اسے اب تک مجموعی طور پر 55 ہزار 200 روپے ادا کرنے پڑے ہیں۔
مزید پڑھیے: پنجاب میں طلبا سبسڈی کے باوجود ای بائیکس لینے سے کیوں انکار کررہے ہیں؟
دریں اثنا لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کے متعدد جرائم کے لیے ای چالان جاری کیے جاتے ہیں۔ موجودہ نظام حکام کو ٹریفک قوانین کو زیادہ درستگی کے ساتھ نافذ کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تمام خلاف ورزیوں پر فوری اور منصفانہ کارروائی کی جائے۔