آپریشنز ڈویژن اسلام آباد کی جرائم کیخلاف بہترین حکمت عملی کی بدولت رواں سال جرائم کی شرح میں کمی ریکارڈ۔
یہ بھی پڑھیں:24نومبر احتجاج: قانون شکنوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، اسلام آباد پولیس
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی کمانڈ میں آپریشنز ڈویژن کی جرائم کے خلاف بہترین حکمت عملی کے نتیجے میں سال 2023 کی بدولت سال 2024 میں سنگین جرائم میں 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

سال 2023 میں سنگین نوعیت کے 269 واقعات پیش آئے، جب کہ سال 2024 میں 200 واقعات پیش آئے اور 75 فیصد کمی آئی۔
لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باوجود اسلام آباد پولیس جرائم کے خلاف متحرک رہی۔یہ موازنہ ریسکیو 15 کی کالز پر کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔














