جناح ہاؤس حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں، انسدادِ دہشتگردی عدالت

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہیں، ان کا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنے کا سوچ نہیں سکتی، پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد

عدالت نے قرار دیا کہ مظاہرین نے صرف فوجی تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق سازش درخواست گزار کی زمان پارک رہائشگاہ سے کی گئی، عدالت کو بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا۔

واضح رہے کہ 27 نومبر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانئ کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئی تھیں۔ انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔ بانی پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز