سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کیلئے ایران پُرامید

اتوار 15 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر خارجہ حسین عامر عبداللہیان نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے دوبارہ بحال ہو جائیں گے۔

مقامی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عامر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ مذکرات کے بعد تہران اور ریاض میں موجودہ دونوں ممالک کے سفارت خانے دوبارہ کھلیں گے اور اس طرح کے مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے گزشتہ ماہ دسمبر میں ایران کا اتحادی ملک شام اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مفاہمت کی بھی امید ظاہر کی۔

اپریل 2021 سے عراق نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان متعدد اجلاس منعقد کروائے تھے لیکن حالیہ مہینوں میں مذکرات کا سلسہ رک گیا تھا تاہم اپریل 2022 سے کسی ملاقات کا کھلے عام اعلان نہیں کیا گیا۔

شام کی حامی حکومت کے الوطن اخبار نے کہا کہ ایک جانب جہاں شام اور ترکیہ کے درمیان کشیدہ تعلقات میں کمی آرہی ہے تو اسی دوران عامر عبداللہیان 14 جنوری کو دمشق کا بھی دورہ کریں گے۔

بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ شام اور ترکیہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مذکرات دونوں ممالک کے درمیان مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

خیال رہے کہ ترکیہ اور دمشق کے درمیان کسی بھی طرح تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش ایک دہائی سے جاری شامی جنگ کی نئی شکل ابھرے گی، شامی صدر صدر بشارالاسد روس اور ایران کی مدد سے ملک کے باقی حصوں میں بغاوت کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں لیکن شمال مغرب میں شامی باغیوں کو ان کے آخری بڑے علاقائی گڑھ میں برقرار رکھنے میں ترکی کی حمایت بڑی اہمیت کی حامل رہی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان برف دوبارہ پگھلنا شروع ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر کے آخر میں ترکیہ اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان روس کے دارالحکومت ماسکو میں تاریخی مذاکرات ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان