پنجاب کے علاقے جلال پور جٹاں میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 4 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے حوالے سے مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں۔