عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی کیا بات ماننے سے انکار کیا؟ مشعال یوسف زئی کا نیا انکشاف

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک پہنچ کر اپنے شوہر سے وفا نبھائی۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ ترجمان مشعال یوسف زئی نے سب بتادیا

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرسٹر گوہر نے 24 نومبر کو عمران خان سے ملاقات میں کہاکہ وہ کارکنوں کے نام 20 سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کرا دیں، لیکن انہوں نے کہاکہ وہ کسی کی مرضی پر کوئی ویڈیو ریکارڈ نہیں کرائیں گے۔

مشعال یوسف زئی نے کہاکہ بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے بھیجا گیا تھا، اور یہ ایک ہی دن میں ان کی بانی پاکستان تحریک انصاف سے دوسری ملاقات تھی۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان نے کہاکہ عمران خان نے بیرسٹر گوہر کو کہاکہ وہ اپنی مرضی کا پیغام دیں گے، عمران خان نے سارا اختیار بشریٰ بی بی کو دیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں متنازع انٹرویو کے بعد بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی معاون خصوصی وزیراعلیٰ کے عہدے سے برطرف

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو دیا تھا جس کے بعد انہیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟