پاکستان زمبابوے پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کوئنز کلب میں پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کی نسبتاً کم تجربہ کار ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں آج سے زمبابوے کے خلاف ٹی20 کا آغاز کرے گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا، سلمان علی آغا دوسری بار پاکستان کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ عمیر بن یوسف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بابر اعظم، شاہین شاہ، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم ٹیم میں شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز، پہلے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

قومی سلیکشن کمیٹی نےصائم ایوب، عامر جمال اور ابرار احمد کو ٹی20 اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ 17کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان نے آج کے میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے، کپتان سلمان آغا کے علاوہ صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp