دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی کئی مقامات پر برفباری اور برسات نے ٹھنڈ کی شدت بڑھا دی

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہ دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے۔ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری جبکہ گلگت میں ایک ڈگری ریکارڈ تک گرگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوات میں شدید برف باری کے باعث شاہراہ کاغان کو ناران جانے والے سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ ناران اور دیگر بالائی علاقوں میں ہوٹل بند کردیے گئے ہیں، بجلی اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔

بلوچستان میں وادی کوئٹہ اور گردونوح میں ہونے والی بارش سردی کی شدت بڑھانے کا باعث بنی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp