پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں یکم دسمبر سے آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ تربیت 5 ماہ پر محیط ہوگی جس میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس بنیادی عسکری تربیت حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پاک-افغان بارڈر: غزنالی سیکٹر میں پاک فوج نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا ڈالی
پی ایم اے پاکستان کی بری فوج کا اعلیٰ تربیتی ادارہ ہے جو پاکستان کی دفاعی قوت میں قابل اور پیشہ ور قیادت کا اضافہ کرتا ہے۔
پی ایم اے میں مسلح افواج کے کیڈٹس کی تربیت عسکری قیادت میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پیش کرےگی، یہ تربیت ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی نظم و ضبط اور مستقبل کی جنگی ضروریات میں قیادت کو یقینی بنائے گی۔
کسی بھی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج کا باہمی ربط اور تعاون فتح کو یقینی بناتا ہے، مشترکہ تربیت مسلح افواج میں پیشہ ورانہ یکسانیت، قیادت، جرات اور اتحاد عمل پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا
پاکستان کی مسلح افواج پیشہ ورانہ مہارت، جرات، نظم و ضبط اور بااعتماد قیادت کے باعث مایہ ناز تنظیمیں ہیں۔