سوات میں برف باری کا سلسلہ جاری، سیاحوں نے کالام کا رخ کرلیا

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام سوات کے بالائی علاقوں میں برف باری جاری ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بابوسر ٹاپ اور لولوسر جھیل برف سے سفید پوش، سیاحوں کے دل مچل اٹھے

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات میں بادل چھائے ہوئے ہیں، اور مختلف سیاحتی مقامات جن میں کالام، مہوڈنڈ، اتروڑ، گبرال اور شاہی باغ میں برف باری ہورہی ہے۔

سیاحتی مقامات پر برف باری کی خبر سنتے ہی سیاحوں نے کالام کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مری: ممکنہ برفباری کے پیش نظر سیاحوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری

ادھر محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 2 دسمبر تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار